۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام

حوزہ/ مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ جونپور میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس مدرسہ ھذا کے ہال میں کامیابی کے ساتھ بر پا ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔

اترپردیش کے ضلع جونپور کے مشہور و معروف مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس مدرسہ ھذا کے ہال میں کامیابی کے ساتھ بر پا ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، یوپی کے شیراز ہند شہر جونپور جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے ہال میں طلاب و اساتذ ہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔جس میں کافی تعداد میں مومنین کرام شریک ہو رہے ہیں اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسے حسین مظلوم کا پرسہ پیش کررہے ہیں۔

جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے مدیر محترم نے بتایا کہ شیراز ہند میں ہونے والا یہ مرکزی عشرہ جسے مرد مومن اور حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ بہت ہی عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس عشرہ محرم کو مختلف ذاکرین خطاب کر رہے ہیں آج اس سلسلہ کی تیسری مجلس کو مولانا علی عمار خان صاحب نے خطاب کیا۔ مولانا موصوف نے اپنی مجلس میں ماں باپ کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے شہیدان کربلا کے مصائب کو بیان کیا۔ مومنین نے مظلوم کربلا کے مصائب سن کر آہ و بکا کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے مادر حسنین اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔ مجلس کے اختتام پر انجمن نے مخصوص وپر درد انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی شہیدان کربلا علیہم السلام کا اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .